پاکستان
20 فروری ، 2015

پنجاب: دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے ہیلی کاپٹرز اور اسکینرز خریدنے کا فیصلہ

پنجاب: دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے ہیلی کاپٹرز اور اسکینرز خریدنے کا فیصلہ

لاہور....... دہشت گردی سےنمٹنےکےلیےپنجاب حکومت نےاقدامات شروع کردیئے ہیں۔ذرائع کے مطابق 2ماہ میں انسداددہشت گردی فورس کی تعداددگنی ہوجائے گی،اور انسداددہشت گردی فورس کےلیےجدیدہیلی کاپٹرخریداجائے گا،ان ذرائع نے مزید بتایا کہ ہیلی کاپٹرمیں جدیدجاسوسی کےآلات اورتکنیکی سہولیات ہونگی،اسکے علاوہ دہشت گردی کےشکاربڑےشہروں کےداخلی اورخارجی راستوں پراسکینرزلگانےکافیصلہ بھی کیا گیا ہے ۔اسکینرزگاڑی میں یہ کسی بھی چیزمیں موجودبارودی موادکی فوری نشاندہی کرینگے،اس سلسلے میں کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے ،جو کہ خریداری کاعمل مکمل کرےگی۔

مزید خبریں :