پاکستان
20 فروری ، 2015

بلوچستان میںکالعدم تنظیموںکےخلاف کاروائی کی جارہی ہے،وزیرداخلہ

کوئٹہ .......صوبائی وزیرداخلہ میر سرفراز بگٹی کاکہنا ہےکہ بلوچستان میںکالعدم تنظیموںکےخلاف کاروائی کی جارہی ہے،گذشتہ دنوں کالعدم تنظیم کا ایک اہم کمانڈرسکیورٹی فورسز سے مقابلے میں مارا گیا۔کوئٹہ میں الیکشن کمشنر کے دفتر کےباہر میڈیا سے بات چیت میں میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کی وجہ سے صوبے میں امن وامان کےمسائل پیدا ہوئے ہیں،ہماری کوشش اور خوا ہش ہے کہ صوبے میں مقیم افغان مہاجرین مقررہ مدت میں وا پس اپنے وطن چلے جائیں۔انھوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کیساتھ مشتر کہ طور پر اس کیلئے لائحہ عمل طے کر رہے ہیں اور امید ہے کہ جلد ہی ا فغا ن مہا جر ین کی باعزت انکے وطن واپسی کو یقینی بنایاجائے گا انھوں نے مزید کہا کہ کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں کالعدم تنظیموں کیخلا ف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید خبریں :