پاکستان
21 فروری ، 2015

این اے 122 اور 125 میں مبینہ دھاندلی کیسزکی سماعت ملتوی

این اے 122 اور 125 میں مبینہ دھاندلی کیسزکی سماعت ملتوی

لاہور......الیکشن ٹربیونل لاہور نے لاہور کے قومی حلقوں 122 اور 125 میں مبینہ دھاندلی کیسزکی سماعت 23 فروری تک ملتوی کر دی ہے ۔این اے122سےتحریک انصاف کے امیدوار عمران خان جبکہ این اے 125سے امیدوار حامد خان نے اپنے حلقوں میں انگوٹھوں کے نشان کی تصدیق کےحوالے سے درخواستیں دے رکھی ہیں،این اے 122 سے کامیاب امیدوار اسپیکر سردار ایاز صادق کےوکیل نے آج دلائل دینے تھے جبکہ این اے 125کے ریکارڈ کی فرانزک رپورٹ پربھی بحث ہونا تھی تاہم الیکشن ٹربیونل کے جج کاظم علی رخصت پر ہیںجس کے باعث دونوں کیسزکی سماعت 23 فروری تک ملتوی کر دی گئی،این اے 125 سے مسلم لیگ ن کے خواجہ سعد رفیق کامیاب قرار پائے تھے ۔

مزید خبریں :