24 فروری ، 2015
اسلام آباد.......سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کے سربراہ کامل علی آغا کا کہنا ہے کہ پیمرا کیبل آپریٹروں کی پسند ناپسند سے چینلوں کو بند کرنے یا جگہ تبدیل کرنے کی من مانیاں ختم کرائے۔کامل علی آغا نے پیمرا کو ہدایت کی کہ آئندہ کوئی کیبل آپریٹر ایسی حرکت کرے تو اس کا لائسنس منسوخ کرد یاجائے۔