پاکستان
02 مئی ، 2012

اسامہ کی ہلاکت میں پاکستانی حکومت اور افواج کا ہاتھ ہے، احمد مختار

اسامہ کی ہلاکت میں پاکستانی حکومت اور افواج کا ہاتھ ہے، احمد مختار

اسلام آباد … وزیر دفاع چوہدری احمد مختار نے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت میں پاکستانی حکومت اور مسلح افواج کا ہاتھ ہے، انہیں موبائل فون کی سِم کی مدد سے تلاش کیا گیا تھا۔ یہ بات انہوں نے اسامہ بن لادن کی موت کا ایک سال مکمل ہونے پر برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کے دوران کہی۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ جس موبائل فون سِم سے اسامہ بن لادن تک رسائی ہوئی وہ انٹیلی جنس اہل کاروں کو ایک جگہ سے پڑی ہوئی ملی تھی۔ ان کے مطابق کئی کئی روز تک اسامہ اس سم کو استعمال نہیں کرتے تھے، کبھی کبھی تو ایک دو جملے بول کر پھر بند کر دیتے۔ انہوں نے بتایا کہ اسامہ بن لادن کی رہائش گاہ سے ملنے والا مواد فوج کے پاس ہے، اس کی چھان بین ہو رہی ہے اور سی ڈیز وغیرہ کو ڈی کوڈ کرنے میں وقت لگے گا۔ جبکہ جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے احمد مختار نے کہا کہ اسامہ کے خلاف کارروائی امریکا کے ساتھ مل کر کر رہے تھے، امریکا نے صرف آپریشن کے مخصوص دن کے بارے میں نہیں بتایا تھا۔ وزیر دفاع احمد مختار نے کہا ہے کہ اسامہ کو پکڑنے میں پاکستان کی فورسز اور حکومت کا ہاتھ ہے، انہیں جو معلومات ملتی تھیں وہ امریکا کو فراہم کر دیتے تھے، امریکا نے صرف آپریشن کے مخصوص دن بارے نہیں بتایا۔

مزید خبریں :