26 فروری ، 2015
کراچی........انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمین کا 147واں اور اِکویلینس کمیٹی کا 141واں اجلاس ہوٹل ریجنٹ پلازہ کراچی میں 27تا 28فروری منعقد ہوگا۔اجلاس کی میزبانی کے فرائض میٹرک بورڈ کراچی کر رہا ہے جس میں ملک بھر سے ثانوی، اعلیٰ ثانوی، ٹیکنیکل تعلیمی بورڈ ز کے چیئرمین، ٹیکسٹ بورڈ کے چیئر مین، سیکریٹری IBCC، ڈائریکٹر آغا خان یونیورسٹی اینڈ ایجوکیشن بورڈ، جوائنٹ سیکریٹری منسٹری آف انٹر پریوینشل کوآرڈینیشن، گورنمنٹ آف پاکستان پر مشتمل اراکین شرکت کریںگے۔