پاکستان
26 فروری ، 2015

لیبرڈویژن کاسالانہ کنونشن ہفتہ کی شام ہوگا،الطاف حسین خطاب کرینگے

لیبرڈویژن کاسالانہ کنونشن ہفتہ کی شام ہوگا،الطاف حسین خطاب کرینگے

کراچی.......متحدہ قومی موومنٹ لیبرڈویژن کا28واںسالانہ کنونشن ہفتہ28فروری کی شام4بجے لال قلعہ گرائونڈعزیزآبادمیںجوش وخروش وبھرپورجذبے سے منایا جائیگا۔ سالانہ لیبرکنونشن سےقائد تحریک الطاف حسین انتہائی اہم ٹیلی فونک خطاب کرینگے۔لیبرڈویژن کے سالانہ اجتماع میں مختلف اداروںسے تعلق رکھنے والے محنت کش اور مزدوربہت بڑی تعدادمیںشرکت کرینگے ۔جبکہ مختلف اداروں کی سی بی اے یونینز، مزدوریونینز،محنت کش تنظیموںکے عہدیداران بھی کنونشن میں خصوصی طورپرشرکت کرینگے۔ لیبرڈویژن کے سالانہ کنونشن کے سلسلے میںہرسال کی طرح امسال بھی لیبرڈویژن کی جانب سے غیرمعمولی انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیںاوراس سلسلے میںایم کیوایم کے مرکزنائن زیرو،لال قلعہ گرائونڈ،جناح گرائونڈ،خورشیدبیگم سیکرٹریٹ،ایم پی اے ہاسٹل اورشعبہ اطلاعات سمیت قرب وجوارکی تمام بلندعمارتوں،گلیوں ، چوراہوںاور شاہراہوںکوقائدتحریک الطاف حسین کی تصاویر،ایم کیوایم کے پرچموں،تہنیتی بینرز،رنگ برنگی برقی قمقموںاورجھالروں سے سجایاگیاہے جبکہ لیبرڈویژن کے مختلف یونٹوںکے ذمہ داران وکارکنان کی جانب سے لیبرڈویژن کے تمام یونٹ دفاتراورشہربھرمیںاہم شاہراہوں،چوراہوں اور عمارتوں پر چراغاںاورالطاف حسین کے پورٹریٹ اوربینرزآویزاںکیے گئے ہیں۔دریں اثنا متحدہ قومی موومنٹ لبیرڈویژن کے 28ویںسالانہ کنونشن کے سلسلے میںگزشتہ روزایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے جوائنٹ انچارج ڈاکٹرنصرت شوکت اورلیبرڈویژن پاکستان کے انچارج کاظم رضا،اورمرکزی کمیٹی کے دیگراراکین نے عزیزآبادمیں’’یادگارشہدائے حق‘‘ پرحاضری دی ، اورفاتحہ خوانی کی۔بعدازاں مختلف اداروںکی سی بی اے یونینز اورلیبرڈویژن سے تعلق رکھنے والے مختلف یونٹس کے ذمہ داران و کارکنان نے بھی لبیر ڈویژن کے انچارج کاظم رضاودیگراراکین کے ہمراہ ’’یادگار شہدائے حق‘‘ پرحاضری دیکرفاتحہ خوانی کی اور شہدا کے بلند درجات ،اسیروںکی رہائی،ایم کیوایم کی کامیابی اوردہشت گردی کے خاتمے سمیت پاکستان کی بقاء وسلامتی اورقائدتحریک الطاف حسین کی صحت وتندرستی اوردرازی عمرکے لئے اجتماعی دعائیںکیں۔

مزید خبریں :