27 فروری ، 2015
نیویارک..........ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب کاعہدہ سنبھال لیا ہے۔ ملیحہ لودھی اقوام متحدہ میں پاکستان کی پہلی خاتون سفیر ہوں گی۔ اس موقع پر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں ملکی مفادات کا بھرپور تحفظ اور دفاع کروں گی، ملک میں امن واستحکام اور مغربی سرحدوں کا دفاع اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں امن وسلامتی کے فروغ کیلیے کوشاں ہے، سلامتی کونسل میں اصلاحات پر اصولی موقف پر قائم رہیں گے، افغانستان میں پائیدار امن کیلیے طالبان سے مذاکرات میں تعاون کررہے ہیں۔