01 مارچ ، 2015
برسبین......پاکستان نے زمبابوےکےخلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا کہ آج کےمیچ میں اچھاآغازکرنےکی کوشش کریںگے۔ دوشکستوں کےبعدیہ میچ بہت اہم ہے۔ انہوںنے کہا کہ آسٹریلیامیں ڈےاینڈنائٹ میچ میں ہدف کاتعاقب آسان نہیں،یونس خان کی جگہ فاسٹ بولرراحت علی کوٹیم میں شامل کیاگیاہے۔جبکہ زمبابوے کے کپتان ایلٹن چیگمبوراکا کہنا ہے کہ پاکستان کےخلاف میچ کےلیےتیارہیں۔ پاکستان کےخلاف سخت مقابلےکی توقع ہے۔قومی کرکٹ ٹیم نے اب تک بھارت اور ویسٹ انڈیز سے میچ کھیلے ہیں جن میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ دوسری جانب زمبابوے بھی اب تک ساؤتھ افریقہ اور ویسٹ انڈیز سے میچ ہار چکا ہے تاہم متحدہ عرب امارات سے میچ جیت اس نے 2 پوائنٹ حاصل کررکھے ہیں جبکہ پاکستان نے اب تک کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کیا ہے جس وجہ سے قومی کرکٹ ٹیم پر میچ جیتنے کے لیے بہت زیادہ دباؤ ہے۔شائقین قومی کرکٹ ٹیم کی پہلی فتح کےلیے بے چینی سے منتظر ہیں۔