پاکستان
01 مارچ ، 2015

ڈیرہ بگٹی :دو گیس پائپ لائنوں کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا گیا

ڈیرہ بگٹی :دو گیس پائپ لائنوں کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا گیا

ڈیرہ بگٹی ......ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ اور لوٹی میں دو گیس پائپ لائنوں کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا گیا ہے۔لیویز ذرائع کے مطابق تخریب کاری کا پہلا واقعہ پیرکوہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے گیس فیلڈ کے کنواں نمبر10 سے پلانٹ کو جانے والی8 انچ قطر گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا گیا ہے، جبکہ دوسرا واقعہ لوٹی کے علاقے میں پیش آیا جہاں گیس فیلڈ کے کنواں نمبر12 سے پلانٹ کو جانے والی 8 انچ قطر گیس پائپ لائن کو دھماکے سے تباہ کردایا گیا ہے۔ دھماکے سے دونوں متاثرہ لائنوں سے پلانٹ کو گیس کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔

مزید خبریں :