01 مارچ ، 2015
ملتان........ملتان میں وقفہ وقفہ سے ہلکی بارش نے شہر میں جل تھل کر دیا ۔ بارش ہوتے ہی جاتی سردی پھر سے لوٹ آئی ۔ ملتان کے مختلف علاقوں میں صبح سے ہی رم جھم جاری ہے ۔ سہانے موسم کا ایسا اثر ہوا کہ جاتی سردیاں واپس آ گئیں ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ بارش کا یہ سلسلہ تمام دن ہی جاری رہے گا لیکن کل سے ایک بار پھر موسم صاف ہو جائے گا اور سورج آنکھیں دکھائے گا ۔ ملتان کے شہریوں کا کہنا ہے کہ چھٹی کے روز موسم خوبصورت ہو جائے تو فیملی کے ساتھ آوٹنگ پر لازمی نکلیں گے ۔