پاکستان
01 مارچ ، 2015

کراچی میں سپرہائی وے پر انصاری پل جوکے قریب حادثہ، دو جاں بحق

کراچی میں سپرہائی وے پر انصاری پل  جوکے قریب حادثہ، دو جاں بحق

کراچی .......کراچی میں سپرہائی وے پر انصاری پل کے قریب ٹریلر نے گاڑی کو ٹکر مار دی ہےجس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی سے حیدر آباد کی جانب جاتے ہوئے انصاری پل کے قریب ٹریلر اور گاڑی کی ٹکر ہوئیجس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوئے.ٹریفک حادثے میں مرنے والے افراد کی لاشوں کو ضابطے کی کاروائی کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ زخمیوں کو سپرہائی وے ٹول پلازہ پر قائم نجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے.ٹریفک حادثے کے بعد پولیس نے ٹرالر کو تحویل میں لے لیا ہے۔

مزید خبریں :