پاکستان
01 مارچ ، 2015

تربت : دشت میں مسلح افراد کی فائرنگ،خاتون اور بیٹاجاں بحق

 تربت : دشت میں مسلح افراد کی فائرنگ،خاتون اور بیٹاجاں بحق

تربت....... تربت کےعلاقے دشت میں مسلح افراد نےمکان میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں خاتون اور بیٹاجاں بحق ہوگئے۔لیویز ذرائع کے مطابق واقع دشت کے علاقے بل شکرو میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس کر جدید اسلحہ سے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں خاتون اور اس کا بیٹا موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ مسلح افرادمکان سےفائرنگ کے بعدخاتون کے دوسرے بیٹےکو اغواء کرکے ا اپنے ساتھ لے گئے۔ فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم مقامی انتظامیہ واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔

مزید خبریں :