01 مارچ ، 2015
شکارپور.......سانحہ شکارپورکے مرکزی ملزم خلیل احمد عرف سکندر نے دوران تفتیش سنسنی خیزانکشافات کیے۔یہ بات ایس ایس پی ثاقب میمن نے بتائی اور کہا کہ ملزم چند ماہ قبل درگاہ حاجن شاہ کے آستانہ بم دھماکےاور ابراہیم جتوئی پر حملے میں بھی ملوث رہاہے،انھوں نے مزید کہا کہ درگاہ حاجن شاہ کے آستانہ دھماکے میں گدی نشین سمیت چارافرادجاں بحق ہوئے تھے۔ انھوں نے کہا کہ سابق ایم این اے پر خودکش حملے کی معاونت میں بھی یہی ملزم ملوث پایاگیاہے،دہشت گردوں کے نیٹ ورک کا مکمل پتاچلالیاگیاہے۔