کھیل
03 مارچ ، 2015

ورلڈ کپ: جنوبی افریقا کا آئرلینڈ کو جیت کیلئے 412رنز کا ہدف

ورلڈ کپ: جنوبی افریقا کا آئرلینڈ کو جیت کیلئے 412رنز کا ہدف

کینبرا.....ورلڈکپ کرکٹ میں پول بی کے ایک میچ جنوبی افریقا نے آئرلینڈ کو میچ جیتنے کیلئے 412رنز کاہدف دیا ہے۔کینبرا میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پروٹیز کو جلد ہی پہلا نقصان اٹھانا پڑا اور صرف 12کے مجموعی اسکور پرڈی کوک صرف ایک رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔اس کے بعد آئرش بالرز کی ایک نہ چلی، ہاشم آملہ اورڈوپلیسی نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے دوسر ی وکٹ کی شراکت میں 247رنز بناکر آئرش بالرز کے حوصلے پست کردیئے۔ڈوپلیسی109گیندوں پر109رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ہاشم آملہ نے 128گیندوں پر159رنزبنائے۔ ڈی ویلیئرز نے روایتی انداز میں بیٹنگ کی لیکن وہ زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور صرف 9گیندوں پر 24رنز کی اننگز کھیل کر پویلین کی راہ لی۔ملر اور روسو نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 110رنز بناکر ٹیم کی پوزیشن کو مزید مستحکم کردیا،روسو نے 30گیندوں پر61جبکہ ملر نے 23گیندوں پر46رنز بنائے۔یوں جنوبی افریقا نے مقررہ 50اوورز میں 4وکٹوں پر411رنز بنائے، جو ورلڈ کپ کی تاریخ کا دوسرا بڑا اسکور ہے،2007میں بھارت نے برمودا کیخلاف 413رنز بنائے تھے۔پول میں دونوں ٹیموں کے 4،4پوائنٹس ہیں، جنوبی افریقا کا یہ چوتھا جبکہ آئرلینڈ کا تیسرا میچ ہیں۔

مزید خبریں :