03 مئی ، 2012
واشنگٹن…چینی وزیر دفاع لیانگ گوآنگ لی آئندہ ہفتے امریکا کا دورہ کریں گے،جس کے دوران چینی وزیر دفاع اپنے امریکی ہم منصب لیون پنیٹا سے ملاقات کریں گے۔امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون کے ترجمان جارج لٹل نے بتایا کہ پیر کو ہونے والے اس دورے کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تعلقات کو مستحکم کرنے کی کوشش کرنا ہے۔ چینی وزیر دفاع کئی امریکی فوجی اڈوں کے دورے کے علاوہ ویسٹ پوائنٹ ملٹری اکیڈمی بھی جائیں گے۔ چین نے 2010 ء میں امریکاکے ساتھ فوجی تعلقات اس وقت منقطع کرلیے تھے جب واشنگٹن اور تائیوان کے درمیان6 ارب ڈالر مالیت کے ہتھیاروں کا معاہدہ سامنے آیا تھا۔