04 مارچ ، 2015
لندن ......سابق وزیرداخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ برطانیہ روانہ ہوتےہی مجھےپارٹی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی سے نکال دیاگیا،بعد میں میری پارٹی کی بنیادی رکنیت بھی واپس لے لی گئی،انکا کہنا ہے کہ بغیر شوکازنوٹس،پارٹی سےنکال دیناپارٹی قوانین کی خلاف ورزی ہے،میں پیپلزپارٹی کاحصہ ہوں،کوئی مجھے پیپلز پارٹی سےنہیں نکال سکتا،جمہوریت پسندکہلانےوالی پیپلزپارٹی کسی بھی طریقےسےطاقت میں رہناچاہتی ہے،پیپلزپارٹی میں جمہوریت نہیں ہے۔