پاکستان
04 مارچ ، 2015

شمالی بلوچستان میں بارش کا سلسلہ شروع،اتوار تک جاری رہنے کا امکان

شمالی بلوچستان میں بارش کا سلسلہ شروع،اتوار تک جاری رہنے کا امکان

کوئٹہ.......کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ،محکمہ موسمیات نے اتوار تک صوبے کے شمالی علاقوں میں بارشوں اور پہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی کردی ۔وادی کوئٹہ میں صبح سے بادلوں کا راج تھا ، رات ہوتے ہی بارش کا سلسلہ ہوگیا ،بارش اور سرد ہواوں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ،کوئٹہ میں آج کم سے کم درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قلات میں منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ،مستونگ،پشین، زیارت، مسلم باغ،کولپور،موسی خیل اور بولان سمیت مختلف علاقوں سے بارش جبکہ کوہ سلیمان پر برف کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج سے اتوارتک صوبے کے شمالی علاقوں میں بارشوں اور پہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی کی ہے ۔

مزید خبریں :