04 مارچ ، 2015
لاہور......سابق گورنر پنجاب اورپی ٹی آئی کے رہنما چودھری سرور کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نون کی حکومت میں لوڈشیڈنگ تو ختم نہیں ہوئی، البتہ بجلی د وگنا مہنگی ہوگئی ہے۔اپنے اعزاز میں عشائیےسے خطاب کرتے ہوئے چودھری محمد سرور نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت میں بجلی سات روپے یونٹ تھی ، نون لیگ آئی تو بجلی کابل ڈبل ہوگیا ،ان کا کہناتھاکہ پی ٹی آئی اسٹیٹس کوتوڑ نا چاہتی ہے اس لیے وہ اس میں شامل ہوئےہیں ،انہوں نے کہا پی ٹی آئی نہ صرف بلدیاتی الیکشن بلکہ عام انتخابات بھی جیتےگی ۔عشائیے میں تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چودھری اور میاں محمود الرشید نے بھی خطاب کیا ۔جب منتظمین نے کھانے کی دعوت دی توپی ٹی آئی کے کارکنوں نے دھاوابول دیا ، جس کے ہاتھ جو لگا لے اڑا، کسی کے ہاتھ ڈش لگی ، کسی کو بوٹی ملی تو کسی کو صرف چاول ، کئی کارکن خالی پلیٹیںپکڑے رہ گئے۔