پاکستان
04 مارچ ، 2015

کراچی :شیرشاہ روڈ پر اہلسنت والجماعت کا کارکن ڈرائیور سمیت قتل

کراچی......کراچی کے شیرشاہ روڈ پر اہلسنت والجماعت کا کارکن ڈرائیور سمیت قتل کردیا گیا، رہنما اہلسنت والجماعت مولانا تاج حنفی کا کہنا ہے کہ فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ سے حکومت کی ناکامی واضح ہوگئی۔ دونوںکارکنان کی لاشیں سول اسپتال پہنچائی گئیں، رہنما اہلسنت والجماعت مولانا تاج حنفی نے کارکنان کی ٹارگیڈ کلنگ کو حکومت کی ناکامی قراد دیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے، مولانا تاج حنفی نے کہاں کہ ماہ فروردی میں اہلسنت کے چھ کارکنان شہید کئے گئے، پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کی جاری ہے۔

مزید خبریں :