پاکستان
04 مارچ ، 2015

ڈی آئی خان: طیارہ گرنے سے دو پائلٹ شہید،تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

اسلام آباد......ڈیرہ اسماعیل خان کے قریب پاک فضائیہ کےطیارے کے حادثہ میں دو پائیلٹ شہید ہو گئے۔ طیارہ گرنے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔پاک فضائیہ کے ترجمان کےمطابق ائیرفورس کا لڑاکامعراج طیارہ معمول کی پروازکےدوران ڈیرہ اسماعیل خان کے جنوب میں گرکر تباہ ہو گیا، ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ کے طیارہ حادثہ میں دو پائیلٹ شہید ہوئے ،شہید ہونے والوں میں ائرکموڈور شفقت مشتاق اور فلائیٹ لیفٹیننٹ صہیب رشیدشامل ہیں۔حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

مزید خبریں :