پاکستان
05 مارچ ، 2015

کراچی:کورنگی میں نامعلوم افراد دو افراد کی لاشیں پھینک کر فرار

 کراچی:کورنگی  میں نامعلوم افراد  دو افراد کی لاشیں پھینک کر فرار

کراچی.........کراچی کے علاقے کورنگی کے اللہ والا ٹائون میں نامعلوم افراد دو افراد کی لاشیں پھینک کر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق کورنگی انڈسٹریل تھانے کی حدود میں کورنگی کراسنگ کے قریب واقع اللہ والاٹائون میں نامعلوم ملزمان 2افراد کی لاشیں پھینک کر فرار ہوگئے۔مقتولین کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا جن کی عمریں 20 سے 30 سال کے درمیاں ہیں۔شکل سے دونوں افراد افغانی لگتے ہیں۔پولیس کی تفتیشی ٹیموں نے جائے وقوعہ سے مقتولین کے خون کے نمونےاور فنگر پرنٹس سمیت دیگر شواہد اکٹھے کرلئے،جبکہ دونوں لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لئے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :