پاکستان
05 مارچ ، 2015

فاٹا میں سینیٹ میں انتخابات سے متعلق نیاصدارتی آرڈیننس جاری

فاٹا میں سینیٹ میں انتخابات سے متعلق نیاصدارتی آرڈیننس جاری

اسلام آباد........فاٹا میں سینیٹ انتخابات سے متعلق نیا صدارتی آرڈیننس جاری کیا گیا ہے جس کے تحت اب فاٹا کےایک ایم این اے کے 4 ووٹ ڈالنے کے حق کو ختم کردیا گیاہے ۔اب ایک ایم این اے ایک ہی ووٹ ڈال سکے گا۔ایوان صدر سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق 2002کے صدارتی حکم نامے کو واپس لے لیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق سینیٹ میں فاٹا انتخابات کا اصل طریقہ کار بحال کردیا گیا ہے ۔ آرڈیننس سے متعلق سمری وزارت سیفران کی طرف سے بھیجی گئی تھی جس میں سینیٹ میں فاٹا انتخابات کے رولز میں ترمیم تجویز کی گئی تھی ۔ 2002کے سینیٹ انتخابات کو 18ویں ترمیم میں تحفظ دیا گیا تھا، تاہم اب انتخابات کو آئینی بنانے کے لیے 2002کا صدارتی آرڈیننس واپس لیا گیا ہے ۔اب فاٹا کا ایک ایم این اے، چار نہیں صرف ایک ووٹ ہی ڈال سکے گا۔

مزید خبریں :