05 مارچ ، 2015
اسلام آباد.....سینیٹ کی 48 نشستوں کے لئے صبح9 بجےشروع ہونےپولنگ شام چاربجے تک جاری رہےگی، قومی اورصوبائی اسمبلیوں کے ارکان ووٹنگ میں حصہ لے رہے ہیں۔ سینیٹ انتخاب کے لئے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ہال کوپولنگ اسٹیشن میں تبدیل کرکےانتظام الیکشن کمیشن کےحوالےکیاگیاہے۔ انتخاب کے دوران خفیہ ووٹنگ،موبائل فون یا دیگر الیکٹرانک آلات ساتھ لانے پر پابندی عائد ہے ۔12 مارچ کو سینیٹ کی 52نشستیں تو خالی ہوں گی لیکن سندھ کی 4 نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔باقی کی 48 نشستوں کے لئے ووٹنگ کا عمل جاری ہے ۔صوبوں سے سینیٹرز کا انتخاب صوبائی اسمبلیاں کر رہی ہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی 2 نشستوں کے لئے ارکان قومی اسمبلی ووٹ دالے جا رہے ہیں ۔فاٹا کی 4 نشستوں کے لئے قومی اسمبلی کے 11 ارکان ووٹ دیں گے، 36امیدواروں کےدرمیان مقابلہ ہے۔پولنگ کا وقت شام چاربجےختم ہونےکےبعد گنتی کی جائے گی اور نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔