پاکستان
05 مارچ ، 2015

مستقبل میں بلو چستان مسلم لیگ بنانے کا ارادہ ہے،جان محمد جمالی

 مستقبل میں  بلو چستان مسلم لیگ بنانے کا ارادہ ہے،جان محمد جمالی

کوئٹہ........بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر جان محمد جمالی نے کہا ہے کہ وہ اور اُن کے دوست مستقبل میں بلو چستان مسلم لیگ بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔اب وہ اپنے فیصلے خود کریں گے ۔ بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر میر جان محمد جمالی نے بھی بلوچستان مسلم لیگ بنانے کا عندیہ دے دیا۔ بلوچستان اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میر جان محمد جمالی نے کہا کہ اُن کے خلاف اگر عدم اعتماد کی تحریک آتی ہے تو دیکھا جائےگا،اُنہیں اِس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے کہا کہ امید ہے کہ کچھ بااصول ارکانِ اسمبلی اپنا ووٹ ضمیرکےمطابق استعمال کریں گےاور کوشش ہے کہ اس بار کوئی بدنظمی نہ ہو۔

مزید خبریں :