پاکستان
05 مارچ ، 2015

ایم کیوایم اور پی پی امیدواروں کی کامیابی پرالطاف حسین کی مبارکباد

 ایم کیوایم اور پی پی امیدواروں کی کامیابی پرالطاف حسین کی مبارکباد

لندن......متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے سندھ میں سینیٹ کے الیکشن میں ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی کامیابی پر پیپلزپارٹی کے کوچیئرپرسن آصف علی زرداری، پیپلزپارٹی کے رہنماؤں اوردونوں جماعتوں کے نومنتخب سینیٹرزکو دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔ ایک بیان میںالطاف حسین نے کہاکہ سینیٹ کے انتخابات میں ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی کی جانب سے جس طرح یکجہتی کامظاہرہ کیا گیا وہ صوبہ سندھ کی ترقی وخوشحالی اورصوبے کے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا، انشاء اللہ پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ فروغ پائے گی اورسندھ کے عوام کے بنیادی مسائل بلاامتیاز وتفریق حل کرنے کیلئے مدد ملے گی ۔الطاف حسین نے امید ظاہر کی کہ پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم کے نومنتخب ارکان سینیٹ ایوان بالا میں پاکستان کی ترقی وخوشحالی ، جمہوریت کے فروغ اورقوم کودرپیش مسائل کے حل کیلئے اپنا بھرپورکردار ادا کریں گے ۔

مزید خبریں :