پاکستان
05 مارچ ، 2015

لاہور میں میلہ مویشیاں سج گیا

لاہور میں میلہ مویشیاں سج گیا

لاہور ........لاہور کے فورٹریس اسٹیڈیم میں ہارس اینڈ کیٹل شوکی افتتاحی تقریب ہوئی۔ 4 روزہ شو 8 مارچ تک جاری رہے گا۔لاہور کے فورٹریس اسٹیڈیم میں ہارس اینڈ کیٹل شو کے مہمان خصوصی،صدر مملکت ممنون حسین تھے۔ صدر کا استقبال قائم مقام گورنر پنجاب رانا اقبال اورآئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے کیا۔ میلے میں پاکستانی ثقافت کے رنگ پیش کیےگئے۔ طلبہ نے پاکستان کا خوبصورت نقشہ بنایا اور صوبوں کے ثقافتی رقص نے چار چاند لگادیے۔ میلے میں پاکستان کے مختلف علاقوں سے خوبصورت صحت مند جانور لائے گئے ہیں۔ میلے کے پہلے روز پنجاب کی ناچی بکریاں اور ناچتے اونٹ توجہ کا مرکز بنے رہے۔

مزید خبریں :