05 مارچ ، 2015
پشاور........پیپلز پارٹی کی رہنما نگہت اورکزئی نے آج سینیٹ الیکشن کے دوران الزام عائد کیا کہ خیبر پختونخوااسمبلی میں حکومتی ارکان خالی پرچیاں ڈال کر بیلٹ پیپرز باہر لائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک بھی خالی پرچی نکل آئی تو الیکشن کمیشن جائیں گے۔ تحریک انصاف کے رہنما مشتاق غنی ان کے جواب میں کہتے ہیں کہ ایک بندہ بھی ایسا نکل آیا تو عمران خان اسے پارٹی سے نکال دیں گے،جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کہتے ہیں جو دوسروں کو چور بولتے تھے آج خود چور نکلے۔