پاکستان
05 مارچ ، 2015

سینیٹ انتخابات میں کامیابی پر ن لیگ کے کارکنوں کا جشن

سینیٹ انتخابات میں کامیابی پر ن لیگ کے کارکنوں کا جشن

لاہور.........پنجاب میں سینیٹ الیکشن کا میدان مارنے کےبعد مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے اسمبلی کے احاطے میں جشن منایا اور پارٹی قیادت کے حق میں نعرےبازی کی۔ پیپلزپارٹی کے ارکان نے بھی اپنے امیدوار کے ووٹ بڑھنے پر خوشی سے نعرے لگائے۔ پنجاب اسمبلی میں سینیٹ الیکشن کے ووٹوں کی گنتی مکمل ہونےپر مسلم لیگ ن نے کلین سویپ کرلیا۔ نتائج کا اعلان ہوتے ہی مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اورفاتح امیدواروں کو پھولوں کے ہارپہنائے۔ الیکشن نتائج کےبعد پیپلزپارٹی کے ارکان نعرے لگاتے ہوئے اسمبلی سے باہر آگئے۔ اُن کا کہناتھاکہ ہمارے امیدوارکے ووٹ بڑھنا ہی ہماری کامیابی ہے۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے کارکنوں کا کہناتھاکہ سینٹ الیکشن میں کلین سویپ ارکان کا پارٹی قیادت پر بھرپور اعتماد کا ثبوت ہے۔

مزید خبریں :