پاکستان
05 مارچ ، 2015

اراکین صوبائی اسمبلی کی گاڑیوں پر نمبر پلیٹیں ندارد

اراکین صوبائی اسمبلی کی گاڑیوں پر نمبر پلیٹیں ندارد

کراچی.........عوام کیلئے قانون بنانے والے اور قوانین کی پاسداری کا سبق دینے والے اراکین صوبائی اسمبلی کا اپنا کیا حال ہے۔ اس کا ایک اندازہ ان کی گاڑیوں کی نمبر پلیٹس دیکھ کر بھی ہوسکتا ہے؟ ایوان بالا کے چناؤ کے لیے اراکین صوبائی اسمبلی بھی بالا بالا گاڑیوں میں سندھ اسمبلی پہنچے۔ یہ گاڑیاں ہیں عوامی نمائندوں کی، جنہیں روٹی، کپڑا اور مکان کے محتاج سندھ دھرتی کے کئی شہروں کے عوام نے چنا۔ یہ گاڑیاں ہیں سندھ کے ایم پی ایز کی، وہ سندھ جہاں تھر موت کا دوسرا نام ہے۔ سندھ کے سائیں گاڑیاں رکھنا تو پسند کرتے ہیں لیکن نمبر پلیٹ رکھنا نہیں۔ تبھی تو بہت سی گاڑیوں پر نمبر پلیٹ جیسی کوئی شے دور دور تک نظر نہیں آتی اور اگر کسی نے نمبر پلیٹ لگانے کی مہربانی کرہی دی ہے تو وہ نمبر پلیٹ سے زیادہ نیم پلیٹ معلوم ہوتی ہے۔ ایسے میں اس کے علاوہ اور کیا کہا جائے؟ کہ کچھ آپ ہی اپنی اداؤں پہ ذرا غور کریں،ہم اگر عرض کریں گے تو شکایت ہوگی۔

مزید خبریں :