پاکستان
05 مارچ ، 2015

سندھ اسمبلی کے ارکان سینیٹ الیکشن کے طریقہ کار سے ناواقف

سندھ اسمبلی کے ارکان سینیٹ الیکشن کے طریقہ کار سے ناواقف

کراچی.......سندھ میں سینیٹ الیکشن کے دوران صوبائی اسمبلی کے ارکان ووٹ ڈالنے آئے تو ان کی سج دھج دیکھنے والی تھی لیکن ’’سب جانتے ہیں‘‘ کا اشتہار بنے یہ ارکان انتخابی عمل سے کتنا واقف تھے؟ سندھ اسمبلی کی اس عمارت میں سینیٹ کی 7نشستوں کے لیے 8امیدوار وں کا آمنا سامنا ہوا، جن کیلئے 167صوبائی ارکان میں سے 163 نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ دلچسپ بات یہ ہےکہ ان ارکان میں سے کوئی بھی سینیٹ الیکشن کے طریقہ کار سے واقف نہیں تھا۔ فارمولے کے تحت سندھ سے سینیٹر منتخب ہونے کے لیے 21ووٹس درکار ہوتے ہیں، یہی نہیں، سندھ میں سینیٹ کے انتخابات کتنی عام نشستوں پر ہورہے ہیں؟ یہ تعداد بھی حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کو یاد نہیں۔یہی ہیں وہ عوامی نمائندےجو ایوان بالا کے ارکان کا چناؤ بنیادی معلومات کے بغیر ہی کرتے رہے۔

مزید خبریں :