پاکستان
05 مارچ ، 2015

سینیٹ الیکشن میں فیشن کے رنگ، اسٹائل کے سنگ

سینیٹ الیکشن میں فیشن کے رنگ، اسٹائل کے سنگ

کراچی........سینیٹ کے انتخابات میں فیشن کے رنگ، اسٹائل کے سنگ۔ شرمیلا فاروقی نے اپنی شادی والے روز مہندی رچے ہاتھوں سے ووٹ کاسٹ کیا۔ سندھ اسمبلی میں بار بی کیو کی مزیدار دعوت اڑائی گئی، جیتنے والوں نے جم کے سب جگہ مٹھائی کھائی۔کراچی میں سینیٹ کے انتخابات کے دوران اسٹائل بھی نظر آیا اور مزیدار کھانا بھی۔ سندھ اسمبلی آنے والی ارکانِ اسمبلی خوب بن سنور کر سینیٹ کے ارکان کے انتخاب کے لئے ووٹ کاسٹ کئے۔ سیر ہوکر مزے دار کھانے کھائے اور پھر انتخابات کی شفافیت کو برقرار رکھنے کے لیے پیغامات بھی دے ڈالے۔ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کی رہنما نصرت سحر عباسی نے تو یہاں تک کہہ ڈالا کہ کسی کو بے ایمانی کرکے سینیٹ میں قدم نہیں رکھنے دیں گے۔ سینیٹ کی جنرل نشستوں پر واحد خاتون امیداور ایم کیوایم کی خوش بخت شجاعت بہت پر امید نظر آئیں کہنے لگیں، کہ دیگر جماعتوں کی جانب سے بھی اگر خواتین کو جنرل نشست پر لڑنے دیا جاتا تو خواتین کی صحیح نمائندگی ہوتی۔

مزید خبریں :