05 مارچ ، 2015
لاہور.......لاہور میں آج صبح سے ہی گہرے بادلوں کا راج رہا اس کے باوجود ن لیگی رکن ثوبیہ ستی بےہوش ہوگئیں جبکہ عظمیٰ زعیم کا پرس چوری ہوگیا۔ انتخابی موسم میں ارکان اسمبلی بھی خوشگوار ہواؤں سے لطف اندوز ہوتے رہے، تاہم بعض ارکان کا کہنا تھا کہ سیاسی مصروفیات کے باعث وہ موسم سے اچھی طرح لطف اندوز نہیں ہوسکے۔سرمئی گھٹائیں اور ٹھنڈی ہوائیں،لاہور کا موسم دل کے تار چھیڑنے لگا۔ ایک طرف دلکش موسم اور اس کا رومان، دوسری جانب سینیٹ الیکشن کا میدان، ارکان اسمبلی کا موڈ بھی موسم کی طرح خوش گوار۔ ارکان اسمبلی کا گنگنانے،دل کی بات زباں پر لانے کودل تو بہت چاہا، لیکن ایسا نہ ہو کہ خبر بن جائے، گانے کے الفاظ سے ہی دل بہلا لیا،بچپن میں تو بہت اٹھکیلیاں کیں، لیکن سیاست نے موسم کی رنگینیوں سے لطف اٹھانے کا وقت چھین لیا۔ دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں ن لیگی رکن ثوبیہ ستی بےہوش ہوگئیں۔ ن لیگ کی ہی عظمیٰ زعیم قادری کا پرس چوری ہو گیا۔