05 مارچ ، 2015
کراچی........سینیٹ الیکشن میں اپنے امیدواروں کی کامیابی پر متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماؤں اور کارکنوں نے نائن زیرو پر بھرپورجشن منایا۔ رہنماؤں نے مٹھائی کھلائی، کارکنوں نے نعرے لگائے اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا۔ ایم کیو ایم کے کارکنوں کی بڑی تعداد ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر جمع ہوگئی۔ جہاں ایم کیو ایم کے رہنماؤں اور کارکنوں نےسینیٹ الیکشن میں ایم کیو ایم کے امیدواروں کی کامیابی پر ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور مٹھائی کھلائی۔ اس موقع پر خواتین نے الطاف حسین کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔ نائن زیرو پہنچنے والے کارکنوں نے سینیٹ الیکشن میں اپنے امیدواروں کی کامیابی کی خوشی میں ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا۔ اس دوران کارکنان مسلسل نعرے بازی بھی کرتے رہے۔