06 مارچ ، 2015
لاڑکانہ .........لاڑکانہ میں جتوئی قبیلے کے دو گروپوں میں دیرینہ دشمنی پر مسلح تصادم سے خاتون سمیت 3 افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ لاڑکانہ کے علاقے موسٰی جتوئی میں پیش آیا جہاں جتوئی قبیلے کے دو گروپوں میں مسلح تصادم ہوا ۔ فائرنگ سے خاتون سمیت تین افراد موقع پر ہلاک جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو اور لاشوں کو چانڈکا میڈیکل کالج اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ پولیس نے واقعے کی ابتدائی رپورٹ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔