پاکستان
06 مارچ ، 2015

بلوچستان سے 8امیدوار پہلی بار سینیٹ کے رکن منتخب

بلوچستان سے 8امیدوار پہلی بار سینیٹ کے رکن منتخب

کوئٹہ ......بلوچستان میں سینیٹ کی 12 نشستوں میں سے 8 پر نئے چہروں نے کامیابی حاصل کی ہے، یہ ارکان پہلی بار ایوان بالا میں قدم رکھیں گے۔بلوچستان سے سینیٹ کی 12 نشستوں میں سے8 پروہ امیدوار کامیاب ہوئے ہیں جو پہلی بار ایوان بالا میں صوبے کی نمائندگی کرینگے،ان میں جنرل نشستوں پر کامیاب پشتونخواہ میپ کے محمد عثمان خان کاکڑ اور سردار محمد اعظم خان ، پشتونخواہ میپ کی خواتین کی نشست پر کامیاب ہونےوالی گل بشرہ،مسلم لیگ ن کےجنرل نشست پر کامیاب میر نعمت اللہ زہری ،ن لیگ کے ٹیکنوکریٹس ،علماء کی نشست پر کامیاب انجینئر آغاشہباز خان درانی،نیشنل پارٹی کےٹیکنوکریٹس ،علماء کی نشست پر کامیاب میر کبیر احمد اور اقلیت کی نشست پر کامیاب ڈاکٹر اشوک کمار شامل ہیں۔ بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل گروپ کے جنرل نشست پر کامیاب ہونے والے ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی بھی پہلی بار سینیٹ میں قدم رکھیں گے۔دوسری طرف دیگر 4 امیدوار جے یو آئی ف کے مولانا عبدالغفور حیدری، نیشنل پارٹی کے میر حاصل بزنجو،مسلم لیگ ن کی کلثوم پروین اور آزاد امیدوار میر یوسف بادینی اس سے پہلے بھی سینیٹ کا حصہ رہ چکے ہیں۔

مزید خبریں :