پاکستان
06 مارچ ، 2015

حکومت نےملک میں پھانسیوں پرعائدغیراعلانی پابندی ختم کردی

 حکومت نےملک میں پھانسیوں پرعائدغیراعلانی پابندی ختم کردی

اسلام آباد........ حکومت نےملک میں پھانسیوں پرعائدغیراعلانی پابندی ختم کردی۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے وزارت داخلہ نے چاروں صوبائی حکومتوں، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر حکومتوں کوآگاہ کردیا ۔ جیونیوز کو وزارت داخلہ کے حکم نامےکی کاپی موصول ہوگئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھرمیں دہشت گردی کے علاوہ دیگرجرائم میں سزائےموت پرسابق دورحکومت سےپابندی تھی،وزارت داخلہ کےحکم سےملک بھرمیں 1000سے زائد افراد کو پھانسیاں دی جائیں گی۔

مزید خبریں :