پاکستان
06 مارچ ، 2015

شیعہ ذاکرین کا حامدموسوی کی قیادت پر اعتماد کا اعلان

 شیعہ ذاکرین کا حامدموسوی کی قیادت پر اعتماد کا اعلان

اسلام آباد......ملک بھر کے شیعہ ذاکرین و واعظین نے قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی قیادت پر غیر متزلزل اعتماد، دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے قومی ایکشن پلان و آپریشن ضرب عضب کی غیر مشروط حمایت کا اعلان اور نام بدل کر کام کرنے والی کالعدم جماعتوں کی سرگرمیاں روکنے ،دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے والے بیرونی ہاتھوں کو بے نقاب کرنے اور شیعہ حقوق کیلئے 21مئی 85ء کے موسوی جونیجو معاہدے پر مکمل عملدرآمد کا مطالبہ کیا ہے ۔اس امر کا اعلان مرکزی امام بارگاہ شاہ اللہ دتہ اسلام آباد میں تحریک تحفظ ولاء و عزا کے چیف آرگنائزرمخدوم نزاکت حسین نقوی کی میزبانی میں منعقد ہو نے والے آل پاکستان واعظین و ذاکرین عزائے فاطمیہؑ کنونشن میں منظور کردہ اعلامیہ میں کیا گیا جس میںسلطان الذاکرین مداح حسین شاہ اور حجۃ الاسلام آغا علی حسین نجفی کی قیادت میں چاروں صوبوں سے تعلق کھنے والے علماء اور ذاکرین واعظین نے شرکت کی ۔اعلامیہ میں دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے افواج پاکستان کے آپریشن عضب کو تاریخی اقدام قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ اس آپریشن کا دائرہ پورے ملک میں پھیلایا جائے ۔قومی ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل کیا جائے یہ امر افسوسناک ہے کہ انتظامیہ میں موجود کالی بھیڑیں اس پلان کو ناکام بنانے کیلئے پرامن شہریوں کی پکڑ دھکڑ کررہی ہیں جبکہ دہشت گردوں کو پناہ دینے والے اور کھلم کھلا مسلمہ اسلامی مکاتب پر کفر کے فتوے لگانے والے آزاد پھر رہے ہیںلہذا اس روش کو ختم کیا جائے۔اعلامیہ میں قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی ذات کو اسلامیان پاکستان کیلئے نعمت خداوندی قرار دیتے ہوئے باور کرایا گیا کہ ان جیسی بصیرت افروز شخصیت کے طفیل ہی بیرونی طاقتیں تمام تر سرمائے کے باوجود وطن عزیز میں شیعہ سنی برادران میں کوئی دراڑ ڈالنے میں کامیاب نہیں ہوسکیں اور پاکستان کو فرقہ وارانہ سٹیٹ بنانے اور اسے خانہ جنگی کا شکار کرنے کی سازش ناکام ہوچکی ہے۔

مزید خبریں :