06 مارچ ، 2015
لاہور .......پنجاب اور سندھ کے وزرائےاعلیٰ کی ملاقات میں صوبوں کے مابین تعلقات کار میں بہتری لانے کےعزم کا اظہار کیا گیا۔ شہبازشریف کا کہنا تھاکہ دہشت گردی کے خلاف چاروں صوبے اور وفاق مکمل ہم آہنگی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔وزیراعلیٰ شہباز شریف نےلاہور میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک کی تمام اکائیاں وطن عزیز کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ بڑھ رہی ہیں، ہارس اینڈ کیٹل شو سےجہاں پنجاب کی ثقافت اجاگر ہو رہی ہے، وہیں قومی یکجہتی اور بھائی چارے کو بھی فروغ مل رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سب کا ہے اور سب نے مل کر اسے مشکلات سے نکالنا ہے۔