07 مارچ ، 2015
آکلینڈ.........ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کےسلسلے میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آج پاکستانی ٹیم جنوبی افریقہ سے ایڈن پارک، آکلینڈ کے گرائونڈ میں ایک اہم میچ کھیل رہی ہے ۔ گرین شرٹس کو کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے کے لیے یہ میچ جیتنا لازمی ہے۔ ٹیم کو اپنی خامیوں پر قابو پاکر اور جیت کا عزم لے کر میدان میں اترنا ہوگا، جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم ایک مضبوط حریف ہے، اس کا اندازہ ان کے آخری 2میچوں کی پرفارمنس سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے، تاہم پاکستانی ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور قوم اپنی ٹیم کی فتح کے لیے پر امید اور دعا گو ہے۔