07 مارچ ، 2015
آکلینڈ........ ورلڈ کپ میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری میچ بارش کےباعث روک دیاگیا ہے۔جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔ پاکستان ٹیم نے اب تک37اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 175رنز بنالیے ہیں ، کپتان مصباح الحق 40رنز پر کریز پر موجود ہیں ،سرفراز احمد 49، یونس خٓان 37، احمدشہزاد 18، عمر اکمل 13اور صہیب مقصود 8رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، پروٹیز کی جانب سے کائل ایبٹ نے 2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ،جبکہ مورنے مورکل اور ابراہم ڈیولیرز نے 1,1وکٹ حاصل کی۔