07 مارچ ، 2015
آکلینڈ........پاکستان اور جنوبی افریقہ کے میچ کے دوران بارش دوبارہ شروع ہونے کے باعث کھیل ایک بار پھر روکدیے جانے کے بعد پھر شروع ہوگیا۔ بارش کے باعث پاکستانی اننگز کے3اوورز کم کردیے گئےجس کے بعد پاکستان 47اوورز تک بیٹنگ کرے گا۔ میچ دوبارہ رکنے سے قبل پاکستان نے 197رنز اسکور کیے تھے۔میچ شروع ہونے کے بعد شاہد آفریدی 14گیندوں پر 22رنز بنا کر پویلین کی جانب لوٹ گئے ،جبکہ پاکستان نے 6وکٹوں کے نقصان پر 212رنز بنائے ہیں۔ کپتان مصباالحق 55رنز کے ساتھ کریزپر موجود ہیں۔