کھیل
07 مارچ ، 2015

ورلڈ کپ:پاکستان کا جنوبی افریقہ کو 232 رنز کا ہدف

ورلڈ کپ:پاکستان کا جنوبی افریقہ کو 232 رنز کا ہدف

آکلینڈ.......پاکستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کےلیے 232 رنز کا ہدف دے دیا،بارش کے باعث پاکستانی اننگز کے 3اوورز کم کردیے گئے تھےجس کے بعد اب ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت جنوبی افریقہ کو 232رنز کا ہدف دیا گیا ہے۔پاکستان کی پوری ٹیم 46.4اوورز میں 222رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ کپتان مصباح الحق 56، سرفراز احمد 49، یونس خان 37، شاہد آفریدی 22، احمدشہزاد 18، عمر اکمل 13، صہیب مقصود 8، سہیل خان3 اور راحت علی ایک رن بنا سکے، وہاب ریاض صفر پر آؤٹ ہوئےجبکہ محمد عرفان ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔پروٹیز کی جانب سے ڈیل اسٹیون نے 3،کائل ایبٹ اور مورکل نے 2,2وکٹیں لیں۔

مزید خبریں :