پاکستان
07 مارچ ، 2015

راول پنڈی اور اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش، خنکی بڑھ گئی

راول پنڈی اور اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش، خنکی بڑھ گئی

راول پنڈی.......... راول پنڈی اور اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے خنکی میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں میں بارش سوموار تک جاری رہے گی ۔ جڑواں شہروں راول پنڈی اسلام آباد میں بارش نے سردی بڑھا دی ہے ۔اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان ، خیبر پختونخوا ، پنجاب ، فاٹا ، کشمیر ،گلگت بلتستان اور سندھ میں بھی چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔اس دوران کوئٹہ ، ژوب ، مالاکنڈ ، ہزارہ ، پشاور ، مردان ، کوہاٹ ، راول پنڈی ، گوجرانوالہ ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے ، جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے ۔

مزید خبریں :