پاکستان
07 مارچ ، 2015

کراچی میں گاڑیاں چھیننے اور چوری کرنے والا نیا گروہ سرگرم

کراچی میں گاڑیاں چھیننے اور چوری کرنے والا نیا گروہ سرگرم

کراچی........کراچی میں گاڑیاں چھیننے اور چوری کرنے والا نیا گروہ سرگرم ہوگیا۔ملزمان گاڑی چھیننے کے بعد شہریوں کو بےوقوف بنا کر تاوان بھی وصول کرلیتے ہیں۔ نئے گروہ کے ہیں نئے انداز۔خود کو جامعہ کا پروفیسر ظاہر کرکے مانگا جاتا ہے تاوان۔کراچی ایک ایسا شہر جہاں شاید ہی کوئی جرم ہو جو نہ ہوتا ہو۔ اب شہر میں سرگرم ہے ایک ایسا گروہ جو گاڑی چھیننے کے بعد کرتا ہے مالک کو فون اور پروفیسر عامر حفیظ نامی ملزم سناتا ہے ایک کہانی۔کیمرے کے سامنے نہ آنے کی شرط پر جیو نیوز سے بات کرنے والے متاثرہ افراد کے مطابق پروفیسر عامر حفیظ موبائل لوڈ کے ذریعہ پچاس ہزار روپے کی رقم مانگتا تھا۔اینٹی وائلینٹ کرائم سیل سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دیگر سیل تک اس طریقہ واردات کی پہنچ چکی ہیں کئی شکایات۔ پولیس چیف کہتے ہیں عوام کسی کے جھانسے میں نہ آئے،ملزمان کو جلد پکڑ لیں گے۔ملزمان کی موبائل فون لوکیشن سے پتہ چلا ہے کہ ملزمان ہیں لکی مروت میں موجود۔ گروہ میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کا اہلکار بھی ہے شامل۔گاڑی چھیننے کے بعد اگر آپ کو کوئی کال موصول ہو تو اس پر کان نہ دھریں۔

مزید خبریں :