07 مارچ ، 2015
مقبوضہ بیت المقدس........اسرائیل میں پارلیمانی الیکشن میں حصہ لینے والی خواتین کا ایک گروہ فلسطینیوں کے ساتھ قیام امن کی طرف توجہ دلانے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے۔ ویمن ویج پیس نامی گروپ اسرائیل اور حماس کے درمیان ہونے والی حالیہ جنگ کے بعد قائم ہوا تھا۔ اس گروپ کی ممبر خواتین کی تعداد سات ہزار ہو چکی ہے جبکہ اس کے حامی دیگر پندرہ ہزار افراد سوشل میڈیا پر انتہائی فعال ہیں۔ اسرائیل میں قبل از وقت پارلیمانی انتخابات سترہ مارچ کو منعقد کیے جائیں گے۔ ان انتخابات کے دوران خواتین کی طرف سے بنایا گیا ’ویمن ویج پیس‘ نامی گروپ نسل و مذہب سے بالا تر ہو کر فلسطینیوں کے ساتھ امن و سکون کے ساتھ رہنے کا نعرہ بلند کر رہا ہے۔