08 مارچ ، 2015
نیپئر..........ورلڈکپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں آج میزبان نیوزی لینڈ کا مقابلہ افغانستان سے ہورہا ہے۔ کیوی ٹیم نے ورلڈ کپ میں اب تک 4میچ کھیلے اور ناقابل شکست رہی، تاہم افغان ٹیم نے بھی اب تک 4میچ کھیل کر 1میچ میں کامیابی حاصل کی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 3بجے شروع ہوگا۔ دوسری جانب ورلڈ کپ میں آج کا دوسرا میچ سری لنکا اور ورلڈ کپ کے مشترکہ میزبان آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا، میچ میں کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔ کینگروز ٹیم نے ورلڈ کپ میں اب تک 4میچ کھیل کر 2جیتےہیں، 1ہارا اور1برابر رہا، جبکہ لنکن ٹیم بھی 4میچ کھیل چکی ہے، جس میں سے 3جیتے اور 1ہارا ہے۔