09 مارچ ، 2015
ایڈیلیڈ........ورلڈ کپ کرکٹ میں آج کا میچ انگلینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔ اس میچ کی خاص بات یہ ہے کہ یہ میچ بنگلہ ٹائیگرز کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے، میچ میں کامیابی ٹیم کو کوارٹر فائنل میں پہنچا دے گی۔ اس سے پہلے ورلڈ کپ میں دونوں ٹیموں کی پرفارمنس کچھ اس طرح ہے کہ بنگلہ ٹائیگرز نے اب تک چار میچ کھیلے جن میں سے دو جیتے، ایک ہارا اور ایک برابر رہا، جبکہ انگلش ٹیم نے بھی چار میچ کھیلے اور صرف ایک میچ جیتا اور تین ہارے تھے۔