کاروبار
03 مئی ، 2012

پاکستان ریلوے نے بند کی گئیں 2 ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان کردیا

پاکستان ریلوے نے بند کی گئیں 2 ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان کردیا

لاہور … ٹرین مسافروں کیلئے خوش خبری ہے کہ پاکستان ریلویز نے بند کی گئیں ٹرینوں میں سے 2 ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلویز لاہور جاوید انور نے جیو نیوز کو بتایا کہ بحال کی گئیں ٹرینیں ٹیپو سلطان ایکسپریس اور فیصل آباد ایکسپریس 7مئی سے دوبارہ چلنا شروع ہو جائیں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بحال کی گئی دونوں ٹرینیں لاہور اور فیصل آباد کے درمیان چلیں گی۔

مزید خبریں :