11 مارچ ، 2015
کراچی....... نائن زیروپررینجرزکےچھاپےکیخلاف ایم کیوایم نے ملک بھرمیں پُرامن یوم احتجاج کااعلان کرتے ہوئے آج کاروبار اور ٹرانسپورٹ بند رکھنے کی اپیل کی ہے۔ رابطہ کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق رینجرزنےنائن زیروکامحاصرہ کرکےالطاف حسین کی رہائشگاہ پرچھاپامارااورایم کیوایم کےرہنماعامرخان،عبدالحسیب اورسلیم دانش کوگرفتارکرلیا جبکہ ارشدحسین،ڈاکٹرایوب شیخ اورریحان ظفرسمیت متعددکارکن بھی گرفتارکرلیے گئے۔ تاجراورٹرانسپورٹ برادری آج بطوراحتجاج کاروباراورٹرانسپورٹ بندرکھیں۔رابطہ کمیٹی کے مطابق چھاپےکےدوران ٹیلی فون اورکیمرےبندکرکےرابطہ منقطع کردیا اور کمپیوٹر،ٹی وی ودیگرسامان توڑدیاگیا۔رینجرزنےتنظیمی معاملات سےمتعلق فائلیں بھی اپنےقبضےمیں لےلیں۔رابطہ کمیٹی نے چھاپے کے خلاف آج ملک بھر میں پرامن یوم احتجاج کا اعلان کیا ہے۔